تاپی منصوبہ اب حقیقت ہے جو چار پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا ٗشاہد خاقان عباسی

ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کو 3سال لگ جائیں گے ٗ وفاقی وزیر پٹرولیم ایل این جی درآمد ہونے کے باعث پاکستان میں صنعتوں اور پاور پلانٹس کو ایل این جی دستیاب ہے ٗخطاب

پیر 23 مئی 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی منصوبہ اب حقیقت ہے جو چار پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا ٗ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کو 3سال لگ جائیں گے۔پاکستان نے ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایل این جی درآمد کے دنیا میں سستے ترین معاہدے کئے اور یومیہ 45 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد ہو رہی ہے جسے اگلے 2 سال تک یومیہ 2 ارب 4 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایل این جی درآمد ہونے کے باعث پاکستان میں صنعتوں اور پاور پلانٹس کو ایل این جی دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ تاپی منصوبہ اب حقیقت ہے جو چار پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا ٗ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کو 3سال لگ جائیں گے۔پاکستان نے ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ کیا۔