ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے شب برات پر قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جاری کاموں کی خود مانیٹرنگ کی

پیر 23 مئی 2016 17:49

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں موجود قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی ،صفائی ستھرائی ،راستوں کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کا کام بروقت مکمل کر لیا گیاتھا تمام قبرستانوں میں استقبالیہ کیمپس قائم کیئے گئے تھے جہاں تمام رات عوام کی ٹھنڈے پانی و مشروبات سے تواضع اور پھولوں کی پتیاں بھی تقسیم کی گئیں ان تمام امور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا یہ عمل گذشتہ کئی روز سے جاری تھا ایڈمنسٹریٹر قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جاری کاموں کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے انہوں نے چاروں زونوں کے افسران کو قبل ازوقت ہی ہدایت جاری کردی تھیں کہ شب برات کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جائے کیونکہ یہ ایک ایسا مذہبی تہوار ہے کہ جس میں لوگ جوق در جوق فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں اور تمام رات عبادت میں گذارنے کیلئے مساجد میں قیام کرتے ہیں لہذا سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی سے اجتناب برتا جائے بلدیہ غربی کے تمام افسران وعملہ نے بھی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سخت محنت اور جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض پوری دیانت داری سے انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :