قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کو روکنے کے لیے ٹریفک شعور کا اجاگر کرنا ضروری ہے، سی ٹی او فیصل آباد

پیر 23 مئی 2016 15:26

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے کہا ہے کہ سڑکوں پر تبدیلی لانے ، ٹریفک کا نظم وضبظ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کو روکنے کے لیے ٹریفک شعور کا اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک آگاہی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ایک جائزہ اجلا س سے کیا ۔

انہوں نے بتایاکہ شہر بھر میں33مقامات پر بورڈز اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے تاکہ شہر یوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کی نسبت ایجوکیشن اور احساس ذمہ داری پیدا کر نا اہم اور بنیادی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن یونٹ نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 4350 پمفلٹس تقسیم کیے۔ اسی طرح 32سٹوڈنٹس جبکہ 16پیشہ ور ڈرائیوروز کو لیکچرز دئیے گئے۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار، لائن لین کی پابندی ، سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ ہر شہری تک ٹریفک کا پیغام پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو کسی قسم کی ٹریفک آگاہی اگر درکار ہوتووہ سٹی ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :