سانپوں اور بچھووں سے دوستی کرنے والا نڈر محمد سلیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء): اسلام آباد کا رہائشی ایک شخص محمد سلیم انسانوں سے زیادہ سانپوں اور زہریلے بچھوؤں سے لگاؤ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ میرا یہ شوق میری زندگی میں آئی ایک ناگن یعنی ایک لڑکی کی بدولت پیدا ہوا جو 4 سے 5 سال کے عرصہ تک میرے ساتھ رہی اور اس کے جاتے ہی میں نے یہ شوق پال لیا کیونکہ انسان کے انسان کو ڈسنے کے بعد سے سپیروں نے سانپوں کو پالنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ یہی سانپ اور بچھو گذشتہ 15 سال سے میری زندگی میں آنے والے ہر خوشی اور غم کے ساتھی ہیں۔ محمد سلیم کے دوست شیش ناگ اور دیگر بچھو دوستوں سے کھیلنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: