Live Updates

پی ٹی آئی کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 14:41

پی ٹی آئی کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف حالیہ دنوں میںکافی ثبوت اکٹھے ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نوا ز شریف کی نا اہلی کے لیے ڈاکٹر یاسین راشد پٹیشن دائر کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسین ارشد فی الوقت بیرون ملک موجود ہیں، تین دن بعد ان کی وطن واپسی پر الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے ان کی جانب سے پٹیشن دائر کی جائے گی جس کے ساتھ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پیش کیے گئے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ڈاکٹر یاسین ارشد نے این اے ایک سو بیس سے وزیر اعظم نواز شریف کے مقابل الیکشن لڑا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات