ترک صدر نے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا استعفی منظور کرلیا
پیر 23 مئی 2016 14:38
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم احمد داد اوغلو کا استعفی منظور کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے احمد داد اوغلو کا استعفی حکمران جماعت کی جانب سے پارٹی کا نیا چیف مقرر کیے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد منظور کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں ترک صدر طیب اردگان نے احمد داد اوغلو کی خدمات کو سراہا ہے۔
ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (جے کے پی) کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نئے پارٹی چیف بن علی یلدرم ہی ترکی کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور انھیں جلد حکومت کی تشکیل کی دعوت دی جائے گی۔یاد رہے کہ بن علی یلدرم کے پاس سے اس سے قبل وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمندان تھا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ ترک وزیراعظم احمد داد اوگلو نے رواں ماہ کے آغاز میں وزارت اور پارٹی کی سربراہی سے استعفی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی ان کہ منہ سے صدر طیب اردگان کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں سن پائے گا۔
احمد داد نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 'میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکمران جماعت کی یکجہتی کیلئے پارٹی چیئرمین کی تبدیلی زیادہ مناسب ہے، میں 22 مئی کو کانگریس میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں'۔یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ترک وزیراعظم احمد داد اوغلو اور صدر طیب اردوان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔احمد داد اوغلو نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ترکی میں 2002 سے برسراقتدار رہنے والی پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی(اے کے پی) کے چیئرمین کے منصب سے بھی مستعفی ہورہے ہیں۔احمد داد اوغلو نے مزید کہا تھا کہ انھوں نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ حکمران جماعت کے قانون ساز کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے۔صدر طیب اردگان کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے ہوئے احمد داد اوغلو نے کہا تھا کہ صدر کا احترام انہی کیلئے ہے، اور تجویز دی کہ وہ پارٹی میں اختلاف ڈالنے والے کسی بھی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔واضح رہے کہ احمد داد اوگلو کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب کچھ ہی روز قبل ان کی حکومت نے دوسری اہم اور بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس میں یورپی یونین کے ایگزیکیٹو کمیشن نے ایک معاہدے کی منظوری دے دی تھی، جس میں سفارش پیش کی گئی تھی کہ ترک شہریوں کو ویزے کے بغیر یورپ کا سفر کرنے کا حق دیا جائے۔خیال رہے کہ احمد داد اوغلو نے 2014 میں بھی وزارت کے منصب سے استعفی دے دیا تھا جسے اس وقت کے صدر طیب اردگان نے قبول کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اکثریت کھو دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.