لاہور ائیرپورٹ پر صبح چلنے والی تیز آندھی کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد پروازیں منسوخ

پیر 23 مئی 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی، فنی خرابی اور صبح چلنے والی تیز آندھی کے باعث پی آئی اے سمیت متعدد پروازیں منسوخ جبکہ آٹھ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث ایئربلیو کی لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 412،پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654کو منسوخ کر دیا گیا۔

ادھر فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 651، پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز پی کے 652 ،سعودی ایئرلائنز کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 732،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 313ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650کو ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تیز ہوا اور آندھی کے باعث پی آئی اے کی کراچی اور اسلام آباد جانے والی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے 7722ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہورپہنچی۔ شاہین ایئر کی مشہد سے آنیوالی پرواز 743پچپن منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ طیاروں کی منسوخی اور آمد و روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :