پاکستانی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ،(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ملک کو چلا رہی ہے ‘ چوہدری محمد سرور

پیر 23 مئی 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں وزیر خارجہ بھی نہیں،(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ملک کو چلا رہی ہے اور ڈرؤن حملے بھی حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے،حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں کسی ظلم سے کم نہیں پاکستان کو یہ معاملہ عالمی فورمز پر لیکر جانا چاہیے ۔

وہ سوموار کے روز بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو دی جانیوالی پھانسیوں کیخلاف منعقد ہ ”شہدائے وفاکانفر نس “سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار ولید اقبال ایڈ وکیٹ،انیس ہاشمی ایڈ وکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قائدین کو پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں دیں جانا بہت بڑی دہشت گردی اور ظلم ہے اور اس پر صورت پاکستان ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کو آواز بلند کر نی چاہیے اور اقوام متحد ہ بھی اسکا نوٹس لینا چاہیے اس ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی سالمیت اور خودمختاری بھی خطرات سے دوچار ہے اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا مکمل تحفظ کر یں اور پاکستاں میں ڈرؤن حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کر پشن ہی مسائل کی اصل وجہ ہے اور موجودہ حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف میدان میں آچکی ہے ۔