مملکت خداداد کیلئے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ذاکر شاہ

پیر 23 مئی 2016 13:21

پشاور۔23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء)سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمدذاکر شاہ نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ان ملک کا سرمایہ نوجوان ہیں اور نوجوان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس ملک کے حاصل کرنے میں بزرگوں کی قربانیوں کے ساتھ نوجوانوں نے بھی بے بہا قربانیاں دی ہیں‘ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ ملک کو بنانے میں اپنا رول ادا کریں ‘ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی خدمت کی بدولت یہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا‘ انہوں نے کہاکہ نوجوان اپنے اسلاف کا راستہ اپنائے اور مغربی تقلید سے گریز کرے‘ نوجوان اپنی توانائیاں ملک کو سنوارنے میں صرف کریں ۔