الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد

پیر 23 مئی 2016 13:21

پشاور۔23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پشاور شہر کے وسط میں قائم الخدمت ہسپتال نشترآباد کے زیر اہتمام فرینڈز آف الخدمت سعودی عربیہ کے اشتراک سے حجرہ واصل فاروق خان چمکنی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تجربہ کار ماہرین امراض چشم نے مجموعی طورپر 380 مریضوں کا مفت معائنہ کیااور اور 65مریضوں کے مفت آپریشنوں کیلئے الخدمت ہسپتال نشتر آباد ریفرکردیا گیا ہے۔