سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں تین پاکستانی معتمرین جاں بحق،11دیگر زخمی

پیر 23 مئی 2016 13:20

سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں تین پاکستانی معتمرین جاں بحق،11دیگر ..

مکہ ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) سعودی عرب می ٹریفک کے حادثے میں تین پاکستانی معتمرین جاں بحق اور11دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مکہ مدینہ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب یہ افراد ایک بس میں ادائیگی عمرہ کیلئے مدینہ سے مکہ آرہے تھے ، اس دوران ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اورڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔سعودی عرب کے ٹریفک سے متعلق محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ میں تین پاکستانی زائرین اوران کا بس ڈرائیور جاں بحق اور11دیگرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مکہ کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔مرنے والے پاکستانی شہریوں کے نام اوردیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :