اسلام آباد : بجلی کے نرخوں‌میں‌3 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 مئی 2016 13:19

اسلام آباد : بجلی کے نرخوں‌میں‌3 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) : بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے اپریل میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے درخواست جمع کر واید ہے جس پر حتمی فیصلہ 26 مئی کو نیپرا سماعت کے دوران کرے گا۔

(جاری ہے)

اپریل کے دوران بجلی کے لیے ریفرنس پرائس 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے تھے۔سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں بجلی ک اوسط پیداواری لاگت 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ رہی، درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :