دبئی: 12سالہ گلو کارپاکستانی بچے کی گانے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

پیر 23 مئی 2016 13:03

دبئی: 12سالہ گلو کارپاکستانی بچے کی گانے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مئی 2016ء) : مدھر بھر ی آواز کسی کو ہی ملتی ہے ۔ یہ ایک خدائی عطیہ ہو تا جو کچھ لوگوں کو ہی نصیب ہو تا ہے ۔ آج کل دبئی میں دھوم ہے خدا دا صلاحیتوں کے مالک ایک پاکستانی گلو کار بچے کی جس کی آواز نے ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔بارہ سالہ پاکستانی بچہ مصطفیٰ خان(ایم کے) جو اسوقت 6thگریڈ کا طالب علم ہے ۔مگر اسکی آواز آپ کو ایک منجھے ہو ئے گلو کا ر کی ہی لگے گی۔

مصطفیٰ خان نے کہیں سے بھی گانے کی با قاعدہ تربیّت حاصل نہیں لی ، لیکن اسکی آواز سننے والوں کے کانوں میں پڑتے ہی ایک تربیت یافتہ گلو کار کی طرح اپنا اثر ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ ایم کے اس عید الفظر پر( ٹی سیریز یا سونی) سے معاہدے کے تحت 5یا 6گانوں کی البم ریلز کرنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی فی الوقت وہ صوفی سونگ ” دما دم مست قلندر “ ریکارڈ کروا رہا ہے۔

فنی صلاحیتوں کا مالک ایم کے اتنا ما ہر ہے کہ اس نے بغیر کسی تربیت کے گانے ریکارڈ کروانے کے تمام مراحل کو بآسانی انجام دیا ہے۔ اسنے بتایا کہ اس کے والد نے اس کے اس شوق کو پو را کرنے میں بھر پو ر مدد کی ہے۔ ایم کے ہندوستانی گلو کار ارجیت سے کافی حد تک متاثر ہے ۔ اور اسکے ساتھ گانا کرنے کا خواہش مند ہے۔ اسنے اپنے ایک” مش اَپ“ کی ویڈیو انٹرنیٹ پے اَپ لوڈ کی ہے۔ جس کو ابھی تک ہزاروں افراد سن چکے ہیں اور اسکی گائیکی کے متعرف بھی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :