Live Updates

اساتذہ کے حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش نہیں رہیں گی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 23 مئی 2016 12:22

سرگودھا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2016ء) حکومت اساتذہ تنظیموں کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اور ان کے مطالبات منظور کرے اساتذہ پاکستان کا باعزت اور باوقار طبقہ ہے ان کے حقوق کی پامالی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش نہیں رہیں گی پاکستان کی ترقی میں اساتذہ ہی وہ واحد کمیونٹی ہے جو مثبت کردار ادا کررہی ہے مگر صد افسوس کہ انہیں بھی اپنے حق کےلئے سڑکوں پر آنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس چوہدری قمر رضا رندھاوا اور پنجاب کے کوآرڈی نیٹر مہر ممتاز ظفر نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں گی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کریگا انصاف کی بروقت فراہمی ہی انسانی حقوق دلوانے کا موجب بن سکتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے اگر انصاف ملے تو یہ خلاف ورزیاں رک سکتی ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :