علماء خود کو ”دعوت وتبلیغ “کیلئے وقف کردیں‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی

ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدژکاساتواں”یوم شہادت“12جون کو منایا جائیگا‘مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان

اتوار 22 مئی 2016 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کامرکزی صدرعلامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل کتاب و سنت کے عملی نفاذمیں مضمر ہے۔علماء خود کو ”دعوت وتبلیغ “کے لئے وقف کردیں۔رمضان المبارک میں ہونے والے ملک گیر ”فہم شریعت کورس“کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدکاساتواں”یوم شہادت“12جون کو منایا جائیگا۔

اسلام کے پرچار اوراسلام کے مشن کی آبیاری کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روگرانی ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہیں۔وقت کاتقاضہ ہے کہ بچوں اور نوجوان طبقہ کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تربیت اوررہنمائی کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی مشاورتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ رواں سال ماہ رمضان میں جامعہ نعیمیہ سے منسلک مساجد میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف کیلئے باقاعدہ رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔نیز امسال جامعہ نعیمیہ میں سحری وافطاری کے لئے سرفراز نعیمی شہید” دسترخوان“ کااہتمام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :