وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مشروبات مہنگی کرنے کافیصلہ کر لیا

اتوار 22 مئی 2016 17:54

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مشروبات مہنگی کرنے کافیصلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مشروبات مہنگی کرنے کافیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے بجٹ میں بیورجز انڈسٹری پر عائد ٹیکس کو بڑھانے کی تیاریاں کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورجز انڈسٹری پر ایکسائز ڈیوٹی میں ساڑھے 3فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے‘ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے 12ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیورجز انڈسٹری پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے ملٹی نیشنل مشروبات بھی مہنگی ہو جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :