ضلع ہرنائی میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے اور عوام میں شعوراجاگر کرنے کے سلسلے میں واک کا اہتمام

اتوار 22 مئی 2016 17:34

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء )ضلع ہرنائی میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے اور عوام میں شعوراجاگر کرنے کیسلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف قبائلی معتبرین علماء کرام اساتذہ اور طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی واک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے کہاکہ ماں اور بچے کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اہم کردار ادا کررہی ہیں ضلع ہرنائی میں 23مئی سے 28 مئی تک ماں اور بچے کا ہفتہ بھرپور طریقے سے منایا جائیگاء لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں حاملہ خواتین کو ویکسین اور گولیاں فراہم کی جائیں گی تقریب نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے اسٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔