ترقیاتی فنڈز میں انہیں نظرانداز کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کوئی صداقت نہیں ہے ، چےئر مین میونسپل کمیٹی

اتوار 22 مئی 2016 17:34

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء )چیئرمین مونسپل کمیٹی شاہرگ ملک محمد زمان ترین ، چیئرمین یونین کونسل شاہرگ ڈاکٹر امنی نے مونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے اپوزیشن ممبران کی جانب سے گزشتہ دنوں ترقیاتی فنڈز میں انہیں نظرانداز کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ تمام ممبران میں فنڈز برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہرنائی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بقاعدہ سرکاری طورپر بجٹ اجلاس کا انعقاد کرکے تمام ممبران کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی اطلاع دی گئی اور بجٹ کو سادہ اکثریت منظور کیا گیا ہے جوکہ ریکارڈ پر موجود ہے اور بجٹ اجلاس میں محکمہ بلدیات کے ذمہ داران آفیسران بھی بقاعدہ طورپر شریک تھے اور انکی موجودگی میں بجٹ پاس کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام تعصب اور سیاست سے بالاتر ہوکر تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مونسپل کمیٹی اور یوسی شاہرگ کے اپوزیشن ممبران کی جانب سے پریس کانفرنسز میں لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ ممبران صرف بلیک میلنگ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے تمام ممبران قابل احترام اور محتروم ہے ہم سب ممبران کو ایک نظر سے دیکتھے ہے ہیں اور انکے مسائل حل کرینگے ۔