لاہور میں ٹریفک وارڈن غائب، شاہدرہ موڑ پر شدید ٹریفک جام، شہری پریشان

اتوار 22 مئی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) شاہدرہ موڑ پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا جبکہ ٹریفک وارڈن ڈیوٹی سے غائب رہے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی اور خارجی راستہ شاہدرہ موڑ سے داتا دربار تک پانچ گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہری گھنٹوں ٹریفک کی لمبی قطاروں میں ٹریفک بحال ہو نے کا نتظار کرتے رہے جبکہ کئی گاڑیوں میں پٹرول بھی ختم ہوگیا۔شہریوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیں تو ان کا وقت ضائع نہ ہو،شہریوں کا کہنا تھا کہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک وارڈنز کی تعداد بڑھائی جائے۔

متعلقہ عنوان :