قوم نواز شریف کے ساتھ ہے پانامہ لیکس کی آڑ میں تانگہ پارٹیا ں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،چوہدری شیر علی

میاں نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنکر ملک میں ریکارڈ قایم کرینگے، رہنما ن لیگ

اتوار 22 مئی 2016 17:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے پانامہ لیکس کی آڑ میں تانگہ پارٹیوں کے ساتھ ملکر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے میاں نو از شریف سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے پاس اب کیا اخلاقی جواز کہ وہ اپنی سیاست کیلئے جن لوگوں ( جہانگیر ترین )کے وسائل استعمال کر رہے ہیں انہی کے نا م اب آف شور سکینڈل میں سامنے آگئے ہیں جہانگیر ترین سے متعلق دستاویز اور ثبوت سامنے آنے پر اب عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی بونا ہے اسے سیاست اور اسکے آداب سے واقفیت نہیں وہ پرلے درجہ کامغرور ہے اور متکبرانہ باتیں کرتا ہے ، یہ یہودی ایجنٹ جتنی مرضی بہتا تراشی کرلے پاکستان میں یہودی انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اللہ کے فضل سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا دامن اس لحاظ سے پاک ہے کہ انہوں نے کرپشن کی سیاست کی نا کک بیکس لئے اور نہ ہی ان پر کسی سے اربوں روپے مالیت کے محلات لینے کا الزام ہے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں انقلابی معاشی اقدامات کے باعث ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے جاری سفر انشاء اللہ جاری رہیگا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ خواہش کہ میاں نواز شریف اسلام میں نظر نہ آئیں کبھی پوری نہیں ہو گی بلکہ وہ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنکر ملک میں ریکارڈ قایم کرینگے