تنظیمی امور کی خلاف ورزی پر ثناء اﷲ آغا اور نصرالدین کاکڑ کی رکنیت ختم

اتوار 22 مئی 2016 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ نے تنظیمی امور کی خلاف ورزی کرنے پر آئی ایس ایف کے سید ثناء اﷲ آغا، نصرالدین کاکڑ کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ان دو افراد کا آئی ایس ایف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ 3جون کو ڈسٹرکٹ پشین تحصیل برشور میں آئی ایس ایف کا ورکرز کنونشن منعقد ہوگا تمام ڈسٹرکٹ ممبر کنونشن کی بھر پور تیاریاں کریں۔