جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

اتوار 22 مئی 2016 17:10

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی ۔2016ء ) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں ۔ 2011ء میں اسلام قبول کرنے والے 26سالہ فاسٹ باؤلر جنوبی افریقہ کے دارلحکومت کیپ ٹاؤن کی زینت الاسلام مسجد میں فیشن بلا گر عائشہ باقر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، انکی شادی کی اس تقریب میں 400مہمانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پارنیل اور عائشہ باقر کا نکاح دسمبر 2014ء میں ہوا تھا جس کی تصاویر فاسٹ باؤلر نے سوشل میڈیا پر شائع کی تھیں۔پارنیل کو اپنی نئی نویلی دلہنیا کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے محض 3دن ملیں گے جس کے بعد وہ پروٹیز سکواڈ کے ہمراہ تین ملکی سیریز میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائیں گے۔

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنیل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے