پنجا ب میں ایک لاکھ 73ہزار 111سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے جانے کا انکشاف

اتوار 22 مئی 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) پنجا ب میں بوگس دستاویزات پر جعلی لائسنس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،ایک لاکھ 73ہزار 111سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 1947سے 2014تک 24لاکھ 27ہزار 881اسلحہ لائسنس بنائے گئے جس میں ایک لاکھ 73ہزار 111سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس بنائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والوں کی معاونت کرنے والے 13ملازمین کو گرفتارکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :