مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی میئرز کیلئے امیدواروں کے انٹر ویو شروع کر دئیے

اتوار 22 مئی 2016 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی میئرز کیلئے امیدواروں کے انٹر ویو شروع کر دئیے ، خواہشمند امیدواروں سے پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل بورڈ نے صوبائی دارالحکومت کیلئے ڈپٹی میئرز کے امیدواروں سے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، لاہور کے صدر پرویز ملک ، میاں مرغوب احمد، رانا مبشر اقبال، خواجہ عمران نذیر اور دیگر پر مشتمل بورڈ نے گزشتہ روز امیدواروں سے انٹر ویو کے دوران پارٹی کیلئے خدمات اور قربانیوں سے متعلق سوالات کئے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرویو مکمل ہونے کے بعد مشاورت کے بعد فہرست مرتب کر کے اسے منظوری کیلئے قیادت کو بھجوایا جائے گا۔ (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے بھی مخلص کارکنوں کو نامزد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :