آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے دائر ہ کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ ،مزید دس سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز

صوبائی محاصل میں ٹیکسوں کی وصولی کا سب سے زیادہ ہدف بھی پی آر اے کیلئے مقرر کیا جائیگا،85ارب کے لگ بھگ تجویز کئے جانے کا امکان ‘ ذرائع

اتوار 22 مئی 2016 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے دائر ہ کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مزید دس سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز ہے ،صوبائی محاصل میں ٹیکسوں کی وصولی کا سب سے زیادہ ہدف بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید دس سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فہرست کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جسکی ٹیکس وصولی پی آر اے کے ذمہ ہو گی ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی محاصل میں ٹیکسوں کی وصولی کا سب سے زیادہ ہدف پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے مقرر کیا جائے گا جو 85ارب روپے کے لگ بھگ تجویز کئے جانے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال کے لئے پنجاب ریو نیو اتھارٹی کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 70ارب روپے مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :