ٹور آف کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

فاتح کھلاڑی نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 19 منٹ میں طے کر کے کامیابی اپنے نام کی

اتوار 22 مئی 2016 17:01

ٹور آف کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ نے جیت لیا

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) ٹور آف کیلیفورنیا کا ساتواں مرحلہ ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں رائیڈرز نے فتح سمیٹنے کے لیے سخت محنت کی ۔

(جاری ہے)

ناروے کے سائیکلسٹ الیگزینڈر کرسٹوف نے ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ الیگزینڈر کرسٹوف نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 19 منٹ 52 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سلواکیا کے پیٹر ساگن نے بھی شاندار پرفارمنس دکھائی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ ہالینڈ کے رائیڈر ڈینی وین پوپل تیسرے جبکہ مائیک ٹیونیسن چوتھے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :