نریندر مودی کے قریبی ساتھی انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نئے صدر منتخب

اتوار 22 مئی 2016 16:58

نریندر مودی کے قریبی ساتھی انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نئے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کی جنرل کونسل نے انوراگ ٹھاکر کو متفقہ طور پر بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کر لیا ،انو راگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سب سے نوجوان صدر بن بھی گئے ہیں، انوراگ ٹھاکر کے بورڈ صدر بننے کے بعد اجے شرکے کو بی بی سی سی آئی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اتوار کو بی سی سی آئی ترجمان کے مطابق بی سی سی آئی کی صدارت کیلئے صرف انوراگ ٹھاکر کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔

بورڈ کے مطابق انوراگ ٹھاکر کی نامزدگی مشرقی زون کے تمام 6 مکمل ارکان کی جانب سے ہوئی ہے،بی سی سی آئی سپیشل جنرل میٹنگ میں انوراگ ٹھاکر کو باقاعدہ بورڈ کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔اس سے پہلے ششانک منوہر کے استعفے کی وجہ بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور ششانک منوہر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے استعفی دیا تھا۔

چند روز قبل ششانک منوہر کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔انوراگ ٹھاکر ستمبر 2017تک بی سی سی آئی کے صدر رہیں گے۔انوراگ ٹھاکر ہندوستانی پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن ہیں اور وزیراعظم نریندرمودی کے قریبی ساتھی ہیں۔ٹھاکر ششانک منوہر کی جگہ لے رہے ہیں جنھوں نے آئی سی سی کا پہلا آزاد چیئرمین بننے کیلئے عہدے سے استعفی دیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ کو دنیا کے مضبوط سربراہ کے طورپر گردانا جاتا ہے۔