مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے فاسٹ باؤلر احسان عادل کو ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کردی

اتوار 22 مئی 2016 16:57

مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کیلئے فاسٹ باؤلر احسان عادل کو ٹیم میں شامل ..

ایبٹ آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے دورہ انگلینڈ کے لئے فاسٹ باؤلر احسان عادل کو ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کردی،ٹیسٹ کپتان نے خرم منظور اور شان مسعود میں سے کسی ایک کو اوپنر اور افتخار احمد کو تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی بھی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کاکول میں جاری قومی ٹیم کے بوٹ کیمپ کا دورہ کیا،اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انضمام الحق سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ٹیسٹ کپتان نے محمد حفیظ کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کرنے کے علاوہ شان مسعود اور خرم منظور میں سے ایک کو دوسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی سفارش کی جبکہ تیسرے اوپنر کے طورپر افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :