پی ایس ایل انتظامیہ کا لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے برینڈن میکولم ، مچل جانسن سے رابطہ
اتوار 22 مئی 2016 16:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) انتظامیہ نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کیوی بلے باز برینڈن میکولم اور آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطہ کرلیا،دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہرکردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ انتظامیہ پہلے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے بعد اپنے دوسرے ایڈیشن میں بھی بڑی تعداد میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی کپتان برینڈن میکولم اور آسٹریلیا کے مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل جانسن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال9فروری2017سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.