تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ ، آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبر پر براجمان

اتوار 22 مئی 2016 16:57

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ ، آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے اورپاکستان تیسرے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،نئی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے بھارت دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے یاسرشاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دودرجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،سٹورٹ براڈ پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیون سمتھ پہلے جوئے روٹ دوسرے کین ویلیمسن تیسرے پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ، جس کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے،پاکستان تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں ،ساؤتھ افریقہ چھٹے،سری لنکا ساتویں ،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلہ دیشن نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پربراجمان ہیں۔

(جاری ہے)

باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے یاسرشاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دودرجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،سٹورٹ براڈ پہلے اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیون سمتھ پہلے جوئے روٹ دوسرے کین ویلیمسن تیسرے پاکستان کے یونس خان پانچویں ، مصباح الحق دسویں،اسد شفیق بارہویں ،سرفرا ز اٹھاریں ،اظہر علی بیسویں،محمد حفیظ 23ویں ا ور احمد شہزاد44ویں نمبر پر براجمان ہیں۔نئی آل راؤنڈز کی رینکنگ میں ایشون پہلے،شکیب الحسن دوسرے اور سٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔