ہرپاکستانی وطن کی محبت سے سرشارہے ، طاہرہ اورنگزیب

اتوار 22 مئی 2016 16:48

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء)راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام معروف آرٹسٹ اسماعیل بشیرکالکھا اورہدایت کردہ کھیل ’پاکستان زندہ باد‘ پیش کیا گیا۔ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اس موقع پرمہمانِ خصوصی تھیں جبکہ ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدبھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یارمحمد،حمیدبابر،سعیدانور،لبنیٰ شہزادی، عمران رشدی، شہزادپپو،شاہدبھولا،دلدارخان ،وکی اوراسماعیل بشیرشامل تھے۔

حب الوطنی پرمبنی سبق آموزڈرامہ تھاجسے حاضرین نے بے حدپسندکیا۔ڈرامہ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی وطن کی محبت سے سرشارہے اورصرف چندعناصردشمن قوتوں کے ہاتھوں ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی ناپاک سعی کرتے ہیں مگرہماری فورسزنے ایسے ناپاک ارادوں کوہمیشہ ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

ناہیدمنظورنے کہا کہ ہمارافرض ہے کہ ایسے کرداروں کی نشاندہی کریں جوملک کے بارے میں غلط عزائم رکھتے ہیں۔

ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے تمام ڈرامہ ٹیم کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ اصل ڈرامہ ہی آرٹس کونسل کی پہچان ہے اوراسماعیل بشیرسمیت تمام فنکاروں نے سخت محنت کی ہے۔انھوں نے اعلان کیا کہ اسی طرح کا ڈرامہ ’اُمید‘کے نام سے 26 مئی کو بھی پیش کیا جائے گا۔