پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے قرض کی واپسی پر مارک اپ معاف کر دیا

اتوار 22 مئی 2016 16:47

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے کریڈٹ سکیم برائے سمال انڈسٹریز (CSSI-2002) کے نادہندگان کے لئے قرضوں کی واپسی کا مارک اپ ختم کردیا ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریزفرخ رزاق کے مطابق قرض حاصل کرنے والوں کی مالی مشکلات مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے سکیم کے وہ تمام نادہندگان فائدہ اٹھا سکیں گے جومقررہ وقت میں اپنے واجبات جمع نہیں کراسکے اور ایک بھاری رقم بطور پینل مارک اپ ان کے بقایا جات میں شامل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نادہندگان اس رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طورپراپنے واجبات جمع کرائیں تاکہ ان کی حسابات بے باک ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :