تاجر برادری کے ٹیکس معاملات کے حل کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کا قیام

اتوار 22 مئی 2016 16:47

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویز نے کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حوالے سے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ میاں ہمایوں پرویز نے بتایا کہ چند دن قبل پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اجلاس میں تاجروں نے پی آر اے کی طرف سے ٹیکس وصولی اور دوسرے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ کسی قسم کی بد مزگی پیدا نہ ہواور تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا جائیں ۔میاں ھمایوں پرویز نے بتایا کہ ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین میں ثاقب رفیق، نجم ر یحان، توقیر بخاری، شیخ صدیق، علی رضا سید، ڈاکٹر شمائل ، ظہور ملک، شیخ حفیظ، فیاض قریشی اور راجہ عامرشامل ہیں ۔چیمبر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی ہمیشہ کو شش رہی ہے کہ وہ تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے تاکہ ٹیکسوں اور رجسٹریشن سے متعلقہ تمام شکایات اور تنازعات کا مل بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :