سیکرٹری زراعت پنجاب کی محکمہ اصلاح آبپاشی کو 30جون تک اہداف مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 22 مئی 2016 16:47

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے محکمہ اصلاح آبپاشی کو 30جون تک اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ زراعت کے ذیلی شعبہ اصلاح آبپاشی کے تحت چلنے والے ”پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر پروڈکٹوٹی امپروومنٹ پراجیکٹ “ کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے انتباہ کیا کہ ذمہ دار افسران اپنے اپنے اہداف 30 جون 2016 تک ہر صورت مکمل کریں بصورت دیگران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو مراعات بھی دی جائیں گی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، ملک محمد اکرم ڈائریکٹر (واٹر مینجمنٹ) پنجاب لاہور اور محمد اقبال چوہان ریجنل ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) راولپنڈی ریجن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شعبہ اصلاح آبپاشی کے ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل بارے مکمل یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ مالی سال میں کام کے حوالہ سے اہداف مقرر کر کے ماہانہ بنیادوں پر اس کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :