دنیا بھر میں میری گولڈکی 50 اقسام پائی جاتی ہیں ،محکمہ زراعت

اتوار 22 مئی 2016 16:46

راولپنڈی۔22مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) میری گولڈ (گیندا) ایک مفید، سخت جان اور باغیچے میں آسانی سے اگایا جانے والا پھول ہے، دنیا بھر میں میری گولڈکی 50 کے لگ بھگ اقسام جبکہ سالانہ تجارت 500 کروڑ روپے کی ہوتی ہے، گیندے کے پتے گہرے سبز اور پھول سفید، گولڈن، اورنج، پیلے اور سرخ رنگوں کے ہوتے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق گیندا کی کاشت مئی، جون میں کریں۔

(جاری ہے)

پھولوں کی کاشت کیلئے ریتلی میرا زمین اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے کیلئے بوائی کے وقت ایک بوری نائٹروفاس فی ایکڑ اور30-30 دن کے وقفہ سے پوٹاش والی کھاد کی1-1 بوری فی ایکڑ استعمال کریں۔ گیندے کی مشہورافریقن اقسام میں فلفی رفلز ، کلائمکس ، ییلو سپریم ، انکا ، فرسٹ لیڈی ، کراؤن آف گولڈ جبکہ فرنچ اقسام میں کیوپڈ ییلو ، فرنچ بٹر، سکاتھ ، بٹر بال ، گولڈی ، رسٹی گلو ، سنو بال، گولڈن بال شامل ہیں ۔کاشت کے لئے 500 گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :