تھرپارکر ٗ پولیس کی کارروائی ٗ یوکرین کی خاتون بازیاب کرالی گئی

اتوار 22 مئی 2016 15:19

تھر پارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پولیس نے تھرپارکر کے نواحی علاقے کاتھو میں کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کی خاتون کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق یوکرینی خاتون قطرینا کو 2013میں راولپنڈی سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد اسے تھر پارکر میں پہنچایا گیا تاہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں غیر ملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا ۔ایس ایس پی کے مطابق قطرینا کا تعلق یوکرین سے ہے جسے راولپنڈی سے اغواء کیا گیا تھا تاہم کارروائی کے دوران اغواء کا روں کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو خاتون کی نگرانی پر مامور تھا ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے ٗ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :