حکمران مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگیں ‘چوہدری محمدسرور

سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی نے (ن) لیگی حکومت کے ’’جھوٹے اور نااہل ‘‘ہونے کی تصد یق کر دی ہے

اتوار 22 مئی 2016 15:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے حکمرانوں سے مہنگائی میں کمی اورترقی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی نے (ن) لیگی حکومت کے ’’جھوٹے اور نااہل ‘‘ہونے کی تصد یق کر دی ،حکومت نئے ٹیکس لگانے اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے،غر یب پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ،تحر یک انصاف پاکستان کسان اتحاد کے آج (سوموار)کے احتجاجی دھر نہ میں بھر پور شر کت کر یگی ۔

اتوار کے روز اپنی رہائش گا ہ پرکسانوں کے دھر نے میں شر کت کے حوالے سے مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکمرانوں کی ایسے پالیساں ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیاء منگوانے کاسلسلہ ختم کر دیں اور اپنے کسانوں کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچائے ورنہ قوم ایسے نااہل حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنا دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان سمیت پوری تحر یک انصاف کسانوں کے ساتھ ہیں اور انکے احتجاجی دھر نہ میں شر کت سمیت ہر احتجاج میں شر یک ہوں گے اور حکمرانوں کو مجبور کر یں گے وہ کسانوں کے مسائل حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں معاشی ترقی اور مہنگائی کے کم ہونے کے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بناتے رہے ہیں مگر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اپنی مانٹیری پا لیسی میں حکومت کے تمام دعوؤں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے جسکے بعد حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں پر عوام پر نئے ٹیکس لگانے اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہنا چاہیے ورنہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :