راولاکوٹ،68سال گزرنے کے باوجود و ڈیرہ شاہی اور افسر شاہی کا راج بر قرار

اتوار 22 مئی 2016 15:00

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) 68سال گزرنے کے باوجود و ڈیرہ شاہی اور آفسر شاہی کا راج بر قرار جدید دور میں بھی غریب ملازموں کو جوتے اٹھانے پڑگئے ظلم کی داستانیں سندھ سے راولاکوٹ شہر آن پہنچی یہ درد ناک منظر گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملا جب پورے پاکستان میں محض ایک روز قبل وڈیرے کی طرف سے غریب محنت کشوں کو سزا کے طورپر منہ میں جوتے ڈال کر گھومنے پر مجبور کرنے کے افسوس ناک فعل کی گونج ہر سو سنائی دے رہی تھی کہ راولاکوٹ میں ایک آفیسر نے اپنے معذور ساتھی ملازم کو جوتے اٹھا کر پالش کروانے مجبور کیا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ٹکٹوں کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر عبدالخالق وصی کے سالے اور میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مجسٹریٹ عمران خان نے ایک جنازہ میں جانے اپنے محکمہ کے معذور ملازم کو گھر کا نوکر سمجھتے ہوئے اپنے جوتے اتار کر معذور کے ایک ہاتھ میں پکڑا کر اسے موچی کے پاس پالش کروانے بھیجا ایک ہاتھ سے معذور بلدیہ کاملازم آفیسر کے آگے بے بس اور مجبور ہو کر موچی سے جا کر ہاتھ میں اٹھا کر آفسیر کے جوتے پالش کروا کر واپس ہاتھ میں اٹھا کر دفتر لایا آفیسر نے وہ جوتے پہنے اور نواحی محلے میں جا کر نماز جنازہ میں شرکت کی معذور ملازم کو نوکر سمجھ جوتے پالش کروانے اور پھر نماز جنازہ اور شرکت کو عینی شاہدین نے انتہائی افسوس ناک قرار دیا #یہ منظر دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور سخت احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بدمست ،متکبر آفسیر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو جمہوریت کے منہ پر طمانچہ اور ایسی پالیسی بنائی جائے کہ آئندہ کسی آفیسر کو اس طرح کے اقدام کی جرات نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :