مانچسٹر یونائٹڈ نے ایف اے کپ ٹائٹل جیت لیا ،آل ٹائم ونرز کی فہرست میں اول نمبر بھی حاصل کرلیا

اتوار 22 مئی 2016 15:00

مانچسٹر یونائٹڈ نے ایف اے کپ ٹائٹل جیت لیا ،آل ٹائم ونرز کی فہرست میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء)مانچسٹر یونائٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایف اے کے فائنل میچ میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل جیت لیا بلکہ اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائٹڈ ال ٹائم ونرز کی فہرست میں اول نمبر پر براجمان ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائٹڈ کرسٹل پیلس کو ہرا کر ایف ے جیت لیا۔ ایف اے کپ کے فائنل میچ میں مانچسٹر یونائٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

کرسٹل پیلس کی جانب سے جین پنجوں نے گول کیا جسکے تین منٹ بعد مانچسٹر یونائٹڈ کے جیوں ماتا نے گول کر کے برابر کر دیا۔ ویمبلے کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھلیے گئے اس میچ میں نوے منٹ۶ تک دونوں ٹیموں کے درماین مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تاہم مانچسٹر یونائٹڈ کے جس لنگارڑ نے ایکسٹرا ٹائم میں گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو ایف اے کپ کا ٹائٹل جتوایا بلکہ مانچسٹر یونائٹڈ کو بارھویں بار کامیابی دلائی اور اپنی ٹیم کو ال ٹائم ونرز کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچا دیا۔ دوسری جانب لیوس وین گال کی جانب سے منیجر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد جوز مورینو کو اگلے ہفتے مانچسٹر یونائٹڈ کا نیا منیج مقرر کیا جائے گا