پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ اغواء برائے تاوان، جرائم پیشہ سماج دشمن، دہشت گرد عناصر کے خلاف جدوجہد کی ہے، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال

اتوار 22 مئی 2016 14:12

ہرنائی۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے صوبائی وزیر بلدیاتی سردار مصطفیٰ خان ترین کے فرزند اسد خان ترین کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ اغواء برائے تاوان ، جرائم پیشہ سماج دشمن دہشت گرد عناصر کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ہے ۔

سردار مصطفیٰ خان نے خود ضلع پشین میں پشین امن جرگہ کے سربراہ کے حیثیت سے عنایت اہم رول اداکیا ہے۔ ان کے بیٹے کااغوا دراصل اس اہم مہم سے دستبردار کرانے کی کوشش ہے جوکہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 25دن پہلے ہرنائی کوئل مائینز سے رات کو دو آدمیوں کو اٹھایا گیا تھا جوکہ آج تک فون پر اغواء برائے تاوان کیلئے ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ طورخان کے مقام پر نو تعمیر شدہ پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر عبدالراحیم زیارتوال نے گزشتہ دس سال پہلے منہدم شدہ پل کو دوبارہ تعمیر کرنے کامقام پر پہنچنے ٹرانسپورٹروں ، قبائلی معتبرین پارٹی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ سرکاری مشینری کو عوام کی خدمت پر مامور کرے۔

انہوں نے سرکاری محکموں کے ملازمین سے کہاکہ وہ سرکاری ڈیوٹی ایمانداری محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ تنگی ور اور 8میل ندی اور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ امبو ندی اور لغڑندی پلوں کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ ان کے اعتماد پر پورا پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور پارٹی نے جنرل الیکشن میں جو وعدے کئے تھے ان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :