پاکستانی امپائر ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کیلئے18جون کو سنگاپور روانہ ہوں گے

اتوار 22 مئی 2016 13:22

پاکستانی امپائر ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کیلئے18جون کو ..

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان کے تین امپائر ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کے لئے18جون کو سنگاپور روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس 19 سے24 جون تک سنگاپور میں ہوگا جس میں پاکستان کے تین امپائر سندھ سے تعلق رکھنے والی شاذیہ یوسف، پنجاب کی عائشہ شیر اور واپڈا کے اعجازالحق شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں جدید اور اعلی معیار کی تکنیک اور نیٹ بال کے نئے رولز سے آگاہی حاصل کریں گے۔ مدثر ارائیں نے کہا کہ جو امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس پاس کرے گا ان کی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے لئے نامزدگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں ایشین 18ممالک کے امپائرز شرکت کریں گے۔