پرتگال کار ریلی ، کرس میکی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانوی ڈرائیور نے ریلی میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام حریفوں کو مات دی

اتوار 22 مئی 2016 13:15

پرتگال کار ریلی ، کرس میکی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پرتگال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پرتگال کار ریلی لیگ ٹو کے مقابلوں میں برطانوی ڈرائیور کرس میکی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ پرتگال میں جاری کار ریلی کے لیگ ٹو مقابلوں میں ڈرائیورز نے کچے ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

برطانوی کار ریلی ڈرائیور کرس میکی نے دشوار گزار ٹریک پر گاڑی کو قابو کیے رکھا ۔ کرس میکی نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 16 منٹ 11 اعشاریہ 4 سیکنڈز میں عبور کیا ۔ عالمی چیمپئن سیباسٹین اوگیئر 45 اعشاریہ 3 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ ناروے کے ڈرائیور اینڈریاس میکلسن کی تیسری جبکہ سپین کے ڈینی سورڈو کی چوتھی پوزیشن رہی ۔

متعلقہ عنوان :