کر کٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جون میں متوقع شاہد آفریدی کی چھٹی کا امکان

اتوار 22 مئی 2016 13:13

کر کٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جون میں متوقع شاہد آفریدی کی چھٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جون میں کرے گا جس میں قومی ٹیم سے ڈراپ شاہد آفریدی سے سینٹرل کنٹریکٹ بھی چھن جانے کا امکان ہے، ڈسپلن مسائل کی وجہ سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی تنزلی ممکن ہے جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کیتنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جون میں متوقع قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سے شاہد آفریدی کی چھٹی ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈسپلن مسائل کی وجہ سے نظر انداز احمد شہزاد، عمر اکمل کی تنزلی ہوسکتی ہے، اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے کے بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے نئے معاہدوں میں تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیشکن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم سے شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا تھا جب کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :