کراچی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2دہشت گردگرفتار

اتوار 22 مئی 2016 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) کراچی میں ٹریفک اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دوملزموں کوگرفتارکرلیاگیا ۔ پولیس نے مجاہد کالونی میں ایک کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دونوں دہشتگرد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔اس سے قبل ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی گارڈن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :