گولارچی،زمین کے تنازعے پر2برادریوں میں خونریز تصادم،ایک جاں بحق،5زخمی

اتوار 22 مئی 2016 12:37

گولارچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء )گولارچی میں زمین کے تنازعے پر دو برادریوں میں خونریز تصادم ہوگیا۔کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ گولارچی میں زمین کے تنازع پر ملاح اور درین برادری آمنے سامنے آگئیں۔

(جاری ہے)

کلھاڑیوں اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے کرلی گئی ۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملاح اور درین برادری کا زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر خونریز تصادم میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔