پنجاب اور سندھ میں ٹریفک حادثات ، تین افراد جاں بحق ، سات افرادزخمی

اتوار 22 مئی 2016 12:36

جہانیاں /رانی پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) پنجاب اور سندھ میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات افرادزخمی ہوگئے ۔رانی پور اور جہانیاں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رانی پور میں قومی شاہراہ شاہ جی مشین کے قریب دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چارزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جہانیاں میں بائی پاس چوک پر تیز رفتار بس رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر دکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ جابحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :