شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پرفیصل آباد سے پہلی خصوصی ٹرین کل روانہ ہو گی

اتوار 22 مئی 2016 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) ریلوے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر شرکاء کی سہولت کے لیے فیصل آباد سے پہلی سپیشل ٹرین کل ( پیر ) کو روانہ ہو گی ۔ ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے 2سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پہلی سپیشل ٹرین فیصل آباد سے کل 23مئی بروزسوموارکو شام 6بجکر 15منٹ پر روانہ ہوکر براستہ خانیوال ، روہڑی اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1بجکر 15 منٹ پرسہون شریف پہنچے گی۔

دوسری سپیشل ٹرین لاہور سے24مئی بروزمنگل کو دن 12بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکربراستہ ساہیوال ،خانیوال ، روہڑی اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجے سہون شریف پہنچے گی۔ سہون شریف سے واپسی کے لیے29مئی بروزاتوارکوصبح10بجے پہلی ٹرین فیصل آبادکے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین سہون شریف سے شام 5بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔