قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداﷲ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لئے 28 مئی کو ایران رووانہ ہوگا

آئی ڈیلیو ایف گرینڈ پریکس پہلا انٹرنیشنل فجر کپ 30 مئی سے 3 جون تک ایران کے دارلحکومت تہران میں کھیلا جائیگا

اتوار 22 مئی 2016 12:00

قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداﷲ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) قومی ویٹ لیفٹر محمد عبداﷲ بٹ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لئے 28 مئی کو ایران رووانہ ہوگا، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ آئی ڈیلیو ایف گرینڈ پریکس پہلا انٹرنیشنل فجر کپ 30 مئی سے 3 جون تک ایران کے دارلحکومت تہران میں کھیلا جائے گا جس میں 30 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد عبداﷲ بٹ پلس 105 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں حصہ لے گا۔ خیبرپختونخوا ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز محمد کو منیجر اور کوچ مقرر کیا گیا ہے اور حافظ عمران بٹ ٹیکنیکل آفیشل ہونگے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے تین رکنی دستہ 28 مئی کو تہران روانہ ہوگا اور ایونٹ میں شرکت کے بعد4 جون کو واپس وطن پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عبداﷲ بٹ ان دنوں اپنی تربیت میں مصروف ہے اور امید ہے کہ محمد عبداﷲ بٹ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر اولمپک کیلئے کوالیفائی کریگا۔