چینی افراد کے منی لانڈرنگ کے حیرت انگیز طریقے
امین اکبر اتوار 22 مئی 2016 03:53
ایشیا سوسائٹی کے وائس پریزیڈنٹ آف گلوبل پروگرامزبروس پکرنگ نے یاہو فنانس کو بتایا کہ کچھ دن پہلے ایک چینی عورت، جو ہانگ کانگ سے امریکا پہنچی تھی ، کو بارڈر کنٹرول حکام نے گرفتار کر لیا۔ اس عورت کے جسم کے گرد اتنی زیادہ کرنسی لپٹی ہوئی تھی کہ اس سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا۔
کسی کے جسم سے کرنسی باندھ کر باہر لے جانااُن بہت سے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے،جس کی مدد سے چینی افراد اپنے ملک کی دولت باہر لے کر جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس کارڈ کو دنیا کے 150 ممالک میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ادائیگیوں کے اعتبار سے یہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے بعد تیسرا بڑا پے منٹ نیٹ ورک ہے۔ بروس کے مطابق یونین پے کارڈ کو امریکا میں چھوٹی مالیت کی اشیاء خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھدوسرے ممالک ، جیسے کینیڈا میں اس کارڈ کو سوائپ کر کے جائیدادیں بھی خریدی جا سکتی ہیں۔یونین پے چین سے رقم کی ادائیگی کا سب سے آسان طریقہ ہے۔آج کل چین کے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے یونین پے پر چین سے باہر رقم کی منتقلی کی حد کو عارضی طور پر50ہزار ڈالر سالانہ کر دیا ہے۔بیجنگ کی طرف سے سرمائے کی بیرون ملک منتقلی پر حد کی پابندی لگانے کے باوجود سسٹم میں کئی سقم موجود ہیں، جس سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایشیا سوسائٹی کے مطابق لوگ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے کارڈز استعمال کر کے پیسے باہر بھیج رہے ہیں، اس کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان اور مکاؤ سے چینی بڑے پیمانے پر خریداری کر سکتے ہیں۔
چینی حکومت نے بھی کچھ ایسے پروگرام شروع کیے ہیں، جن کے تحت چینی افراد 50ہزار ڈالر سے زیادہ رقم باہر بھیج کر جائیداد خرید سکتے ہیں۔ کوالیفائیڈ ڈومیسٹک انڈیویژول انویسٹر پروگرام کے تحت چینی افراد ملک سے باہر رقم بھیج کر جائیداد خرید سکتے ہیں۔چینی حکومت نے یہ پروگرام ایک تو سرمائےپر نظر رکھنے کے لیے شروع کیا ہے دوسرا اس سے بریف کیسوں میں بیرون ملک رقم کی منتقلی کی حوصلہ شکنی کرناہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.