کراچی چڑیا گھر میں 4ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے گئے

ہفتہ 21 مئی 2016 22:38

کراچی ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے اسکولوں کی تعطیلات کے باعث چڑیا گھر میں آنے والی خواتین اور بچوں کو شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے پہلے مرحلے میں کراچی چڑیا گھر میں 4ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے جبکہ پولیو کے قطرے پلانے کے 4 مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے چرند پرند کے بعد شدید گرم موسم سے بچاؤ کے لئے چڑیا گھر آنے والوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے پہلے مرحلے میں 4اسٹروک کیمپ قائم کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں اسکولوں کی تعطیلا ت کی وجہ سے وزٹر کی آمد و رفت میں اضافے کی وجہ سے چڑیا گھر کے داخلی راستوں پر پہلے مرحلے میں 4ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے گئے جبکہ کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی چڑیا گھر میں آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 4انسداد پولیو کیمپ کا قیام بھی کراچی چڑیا گھر میں عمل میں لایا گیا ہے فہیم خان نے کہاکہ پیر سے مزید 4ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کئے جائیں گے جس کے بعد کراچی چڑیا گھر میں 8ہیٹ اسٹروک کیمپ کا قیام عمل میں آجائے گا کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں چرند پرند کو بھی شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں کراچی چڑیا گھر میں موجود 17بڑے جانوروں کو برف کے ساتھ گلوکوز کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :